اسلام آباد ۔13 اکتوبر(اے پی پی)قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ (آج ) اتوار کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 1727 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا ہے، ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ حساس قرار دیئے جانے والے پنجاب میں پولنگ اسٹیشن، اسلام آباد، اٹک، راولپنڈی، چکوال، گجرات، فیصل آباد، لاہور، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، …
قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ (آج ) اتوار کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔13 اکتوبر(اے پی پی)قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ (آج ) اتوار کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 1727 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا ہے، ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔ حساس قرار دیئے جانے والے پنجاب میں پولنگ اسٹیشن، اسلام آباد، اٹک، راولپنڈی، چکوال، گجرات، فیصل آباد، لاہور، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، رحیم یار خان اور ڈی جی خان، سندھ کے کراچی ایسٹ، خیرپور، ملیر، صوبہ خیبر پختونخوا کے بنوں، سوات، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان، بلوچستان کے مستونگ اور خضدار کے متعدد پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں








