اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میری کسی سے کوئی ذاتی رنجش یا دشمنی نہیں ہے ،میں تو قوم کے سامنے صرف حقائق رکھتا ہوں جو کچھ لوگوں کو پسند آتے ہیں اور کچھ لوگوں کو ناپسند ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جنہوں نے غلط کام کیے انہیں سامنے لایا جائے، ملک کی گزشتہ 10 …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میری کسی سے کوئی ذاتی رنجش یا دشمنی نہیں ہے ،میں تو قوم کے سامنے صرف حقائق رکھتا ہوں جو کچھ لوگوں کو پسند آتے ہیں اور کچھ لوگوں کو ناپسند ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جنہوں نے غلط کام کیے انہیں سامنے لایا جائے، ملک کی گزشتہ 10 سالوں کی اقتصادی صورتحال کے ذمہ داران کا پتہ چلنا چاہیئے، گزشتہ 10 سالوں میں جو کچھ بھی ہوا، اس کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جانی چاہیئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں ایک قرارداد بھی جمع کرائی ہے جس میں یہ کہا ہے کہ جتنی دل لگی اور لگن سے اپوزیشن نے انتخابی دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنایا ہے بالکل اسی طرح پارلیمان کی ایک ایسی کمیٹی بنائی جائے جو گزشتہ 10 سالوں کا جائزہ لے کہ آج پاکستان کی جو اقتصادی حالت ہے اس کا ذمہ دار کون ہے، میں نے سینیٹر مشاہداللہ اور خورشید شاہ کے بارے میں جو کچھ بھی کہا وہ حقیقت پر مبنی ہے کیونکہ خورشید شاہ کی کمیٹی نے ہی 1 لاکھ 63 ہزار لوگوں کو 1996ءسے ریگولرائز کر دیا جس کے بعد ان میں سے بہت سے لوگ ایسے اداروں سے بھی پنشن کے حقدار ہو گئے جنہوں نے اپنی زندگی میں ان اداروں میں کبھی کام ہی نہیں کیا۔








