صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وفاق کے زیرِ انتظام ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ

کراچی۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گرین لائن شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا اہم منصوبہ ہے،منصوبہ کا جلد مکمل ہونا ضروری ہے تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکیں۔ہفتہ کو گورنرہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے گورنرہاوس میں کراچی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (کے آئی ڈی سی ایل ) کی جانب سے وفاق کے زیرانتظام منصوبوں …

کراچی۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گرین لائن شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا اہم منصوبہ ہے،منصوبہ کا جلد مکمل ہونا ضروری ہے تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکیں۔ہفتہ کو گورنرہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے گورنرہاوس میں کراچی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (کے آئی ڈی سی ایل ) کی جانب سے وفاق کے زیرانتظام منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید، صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان، ثمر علی خان، وفاقی سیکریٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین جواد رفیق ملک ، کمشنر کراچی صالح احمد فاروقی بھی موجود تھے۔ اس موقع پرگورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تمام منصوبوں کو شفاف طریقہ سے مکمل کرنے کے لئے جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے۔