صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی کے حوالے سے گورنرہاوس میں منعقدہ پرگرام کے دوران گفتگو

کراچی۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر پرقابو پانے کے لئے اس بیماری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، بروقت تشخیص نہ ہونے کی ایک وجہ بیماری کے حوالے سے عدم آگاہی بھی ہے، علاج کے ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے، الیکٹرانک میڈیا کو مفاد عامہ کے پیغامات چلانے چاہیئے، لیڈی ہیلتھ وزیٹر اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ان …

کراچی۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر پرقابو پانے کے لئے اس بیماری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، بروقت تشخیص نہ ہونے کی ایک وجہ بیماری کے حوالے سے عدم آگاہی بھی ہے، علاج کے ساتھ احتیاط کی بھی ضرورت ہے، الیکٹرانک میڈیا کو مفاد عامہ کے پیغامات چلانے چاہیئے، لیڈی ہیلتھ وزیٹر اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گورنرہاوس میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے منعقدہ آگاہی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذراپیچوہو، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اراکین اسمبلی، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماضی میں بریسٹ کینسر کی بیماری پر اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی توجہ دینی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں علاج پر توجہ مرکوز رہتی ہے اور علاج کے لئے مطلوب سہولیات پر بھی بات ہوتی ہے لیکن علاج کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے، احتیاطی تدابیر اپنانے سے بہت ساری بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخص نہ ہونے کی ایک وجہ بیماری کے حوالے سے عدم آگاہی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا اہم کردار اداکرسکتی ہے اور الیکٹرانک میڈیا کو مفاد عامہ کے پیغامات چلانے چاہئے۔ صدرمملکت نے اپنے اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ایسے مسائل اٹھاونگا جس کا تعلق سیاست سے نہ ہوں۔