اسلام آباد ۔14 اکتوبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے جو اقدامات حکومت کررہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق کیا جارہا ہے،عوام کے سامنے جوابدہ ہونے کے پابند ہیں،کلین اینڈگرین پاکستان منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی …
عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے جو اقدامات حکومت کررہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، زرتاج گل وزیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔14 اکتوبر(اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان قوم سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے، منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے جو اقدامات حکومت کررہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق کیا جارہا ہے،عوام کے سامنے جوابدہ ہونے کے پابند ہیں،کلین اینڈگرین پاکستان منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا قیام عمل میں لائیں گے،مایوسی پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور سر سبز پاکستان وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے یہ وہ منصوبہ ہے جس پر ماضی کی حکومتیں بات کرنا بھی پسند نہیں کرتی تھیں کیونکہ سٹیٹس کو کے سیاستدان کبھی ملک اور قوم کے لئے نہیں سوچتے صرف کرپشن ان کی ترجیحات میں شامل ہو تی ہے۔








