وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک میں مثبت تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

کوئٹہ۔14اکتوبر(اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک میں مثبت تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے اور ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اپنا نمایاں مقام دوبارہ دلانے میں کامیاب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مسلم باغ بلوچستان میں عوامی اجتماع سے کیا ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ماضی …

کوئٹہ۔14اکتوبر(اے پی پی ) وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت نے ملک میں مثبت تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے اور ہم پاکستان کو اقوام عالم میں اپنا نمایاں مقام دوبارہ دلانے میں کامیاب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مسلم باغ بلوچستان میں عوامی اجتماع سے کیا ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی ناقص اور غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو دوبارہ ٹریک پر لانے میں عوام کی تائید سے کامیاب ہوں گے۔