چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دستخط کی تقریب دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی جس میں کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) چین کی کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دستخط کی تقریب دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی جس میں کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جانب سے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی نے یادداشت پر دستخط کیے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمیونسٹ پارٹی اور تحریک انصاف کے مابین روابط مستحکم اور فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔