وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، تحریک انصاف حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت بن کر ابھری ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابی نتائج کا رجحان ثابت کر رہا ہے کہ ملک کے …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، تحریک انصاف حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت بن کر ابھری ہے۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابی نتائج کا رجحان ثابت کر رہا ہے کہ ملک کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، تمام صوبوں میں تحریک انصاف کی نمائندگی نظر آ رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں وفاق کی علامت بن کر ابھری ہے، سٹیٹس کو کی علامت جماعتوں نے مل کر تبدیلی کا راستہ روکنے کی کوشش کی، اپوزیشن جماعتیں مخصوص حلقوں اور علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔