اسلام آباد ۔14 اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو ضمنی انتخابات کے موقع پر حلقہ این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ وزیراعظم نے اپنا ووٹ موہڑہ نور ہائی سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں وہ کسی پروٹوکول کے بغیر پہنچے اور ووٹ ڈالنے کے عمل میں معمول کی پولنگ جاری رہی۔ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے …
وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو ضمنی انتخابات کے موقع پر حلقہ این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔14 اکتوبر(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو ضمنی انتخابات کے موقع پر حلقہ این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ وزیراعظم نے اپنا ووٹ موہڑہ نور ہائی سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جہاں وہ کسی پروٹوکول کے بغیر پہنچے اور ووٹ ڈالنے کے عمل میں معمول کی پولنگ جاری رہی۔ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 پر وزیراعظم عمران خان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس حلقے میں ضمنی انتخابات میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ اہم امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے علی نواز اعوان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نواز راجہ وقار شامل ہیں۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تین لاکھ 13 ہزار 141 ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں 315 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں۔








