ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح نئی حکومت پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح نئی حکومت پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان بالخصوص رحیم یار خان کے پی ٹی آئی ورکرز اورعوام نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو واضح …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح نئی حکومت پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان بالخصوص رحیم یار خان کے پی ٹی آئی ورکرز اورعوام نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو واضح طور پر کامیاب کرایا ہے جس پر وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی پی 261 رحیم یار خان 7 پر ضمنی انتخابات کے نتائج آگئے ہیں، اس نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار فواد خان نے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے 29526 ووٹ لئے جبکہ ان کے مد مقابل پی پی کے امیدوار مخدوم حسن رضاہاشمی 14995 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔