صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کی وادی لیپہ سے تعلق رکھنے والے پانچ رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ وادی لیپہ آزاد کشمیر کے لیے دفاعی اور معاشی اعتبار سے اہم علاقہ ہے، یہاں کے باسیوں کو حالات کے رحم و کرم پر ہر گز نہیں چھوڑ سکتے، وادی لیپہ کے عوام کو ریاست کے دیگر حصوں سے ملانے کے لیے سڑکوں اور ٹنل کی تعمیر کے لیے …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ وادی لیپہ آزاد کشمیر کے لیے دفاعی اور معاشی اعتبار سے اہم علاقہ ہے، یہاں کے باسیوں کو حالات کے رحم و کرم پر ہر گز نہیں چھوڑ سکتے، وادی لیپہ کے عوام کو ریاست کے دیگر حصوں سے ملانے کے لیے سڑکوں اور ٹنل کی تعمیر کے لیے تمام متعلقہ افراد اور اداروں سے بات کریں تاکہ اس علاقے کو ترقی دے کر سیاحت کو فروغ دیا جائے اور لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سیاسی و سماجی رہنما شوکت جاوید میر کی قیادت میں وادی لیپہ سے تعلق رکھنے والے پانچ رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں منصور عالم قریشی ، ملک احمد نواز ، احسان الحق شامی ایڈووکیٹ ، اور سید امتیازعلی شاہ شامل تھے جنہوں صدر آزاد کشمیرسے پیر کے روز ایوان صدرمظفرآباد میں ملاقات کی۔