اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، محفوظ اور صحت مند مستقبل بچوں کا حق ہے اور تندرست اور محفوظ پاکستان کے لیے اقدامات ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یہ بات آج انہوں نے خسرہ بچاﺅ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر صحت …
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا خسرہ بچاﺅ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، محفوظ اور صحت مند مستقبل بچوں کا حق ہے اور تندرست اور محفوظ پاکستان کے لیے اقدامات ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ یہ بات آج انہوں نے خسرہ بچاﺅ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وفاقی وزیر صحت نے کہا خسرہ ایک انتہائی موذی مرض ہے کیونکہ یہ کمیونٹی میں ایک بچے سے دوسرے میں بہت آسانی سے منتقل ہوتا ہے ۔ اس لیے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانا انتہائی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کو 2011-13 میں خسرہ کی وبا ءکا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ جس کے تدارک کے لیے 2014-15 میں قومی سطح پر خسرہ کے خلاف قومی مہم چلائی گئی تھی۔ تاکہ اس بیماری کی روک تھام کی جائے ۔عموماََان ممالک میں گاہے بگاہے قومی مہم کا انتظام کیا جاتا ہے جہاں اس طرح کی وباءپھوٹنے کا اندیشہ ہو۔ لہذا اس تناظر میں پاکستان آج سے خسرہ کے خلاف قومی مہم کا آغاز کر رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم بہت جلد اس بیماری پر قابو پا لیں گے ۔








