اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی پالیسی پرگامزن ہے اورخطے میں جوہری عدم پھیلاو کو یقینی بنانے کیلئے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ شراکت داری کو مزیدتقویت دینا چاہتا ہے، جموں وکشمیر کا دیرینہ تنازعہ جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، پاکستان اوربھارت کو امن اورسلامتی …
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی پالیسی پرگامزن ہے اورخطے میں جوہری عدم پھیلاو کو یقینی بنانے کیلئے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ شراکت داری کو مزیدتقویت دینا چاہتا ہے، جموں وکشمیر کا دیرینہ تنازعہ جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، پاکستان اوربھارت کو امن اورسلامتی کے فریم ورک پرکاربندرہنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کویہاں مقامی ہوٹل میں اسلام آباد سٹریٹجک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ” عالمگیرعدم پھیلاﺅ کا نظام : مسائل اورردعمل “ کے موضوع پرمنعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں اورملک میں ہتھیاروں کاپروگرام صرف اپنے دفاع کیلئے وضع کیا گیاہے۔ صدرمملکت نے کہاکہ پرامن ہمسائیگی جوہری عدم پھیلاﺅ سے منسلک ہے اورجوہری ہتھیاروں پرانحصار حوصلہ افزاءمنظرنامہ تخلیق نہیں کررہا۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کی حکومت سماجی اوراقتصادی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے اوریہ تب ممکن ہے جب خطے میں امن کو یقینی بنایاجائے، پاکستان جوہری عدم پھیلاﺅ کے بین الاقوامی نظام کی مکمل حمایت کرتا ہے اوریہ یقین رکھتا ہے کہ عالمی امن کیلئے خطرے کو صرف باہمی تعاون سے ختم کیا جاسکتاہے۔








