اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل اور پاکستانی محققین کی سخت محنت کی بدولت پاکستان غذائی اجناس میں خودکفیل ہے تاہم زراعت کے شعبہ کو متنوع بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی یوم خوراک کے موقع پر کہی جو (آج) منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عالمی یوم خوراک کے حوالے سے پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل اور پاکستانی محققین کی سخت محنت کی بدولت پاکستان غذائی اجناس میں خودکفیل ہے تاہم زراعت کے شعبہ کو متنوع بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی یوم خوراک کے موقع پر کہی جو (آج) منگل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وزارت غذائی تحفظ و تحقیق اور عالمی ادارہ خوراک و زراعت، عالمی غذائی تحفظ، تخفیف غربت اور بھوک کے خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ کے اداروں اور دیگر شراکت داروں تنظیموں کے ساتھ مل کر عالمی یوم خوراک منا رہے ہیں۔ صدر نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس ضمن میں مل کر کوششیں کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غذائی تحفظ، تخفیف غربت کو یقینی بنانے کیلئے اقتصادی ترقی، زراعت کی بہتری اور پانی کی بچت کے شعبوں کو تقویت دینے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقامی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر زرعی شعبہ میں مقامی وسائل کو متحرک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور ملک میں کاشتکار برادری کی بہتری کیلئے کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔








