صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چین کے سفیر ژاﺅ جنگ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں اور پاکستان چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ سفیر نے چینی …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت دار ہیں اور پاکستان چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ سفیر نے چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پہنچائی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ پاک۔چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر قریبی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک دوطرفہ اقتصادی روابط کے مزید استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔