اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)ڈپٹی کمانڈرپولش آرمڈ فورسز میجر جنرل جان سلوِ کا نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ملاقات کی ۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دورا ن سربرا ہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے مابین مثالی باہمی تعلقات کو سراہا او ر ابتدائی دور میں پاک فضائیہ کی تعمیر …
ڈپٹی کمانڈرپولش آرمڈ فورسز میجر جنرل جان سلوکاِکی ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)ڈپٹی کمانڈرپولش آرمڈ فورسز میجر جنرل جان سلوِ کا نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان ملاقات کی ۔ ترجمان فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دورا ن سربرا ہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے مابین مثالی باہمی تعلقات کو سراہا او ر ابتدائی دور میں پاک فضائیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے پولش افسران کی خدمات کا اعتراف کیا۔ میجر جنرل جان سلِوکانے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور حالیہ بر سوں میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے حصول کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پررضامندی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں معزز مہمان کی ا یئر ہیڈ کوارٹر ازآمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔








