اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 15 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 47 پر جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 …
قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 15 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 15 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ (ن) 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 47 پر جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 حلقوں میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کو 4،4، مسلم لیگ (ق) کو 2 اور متحدہ مجلس عمل کو 1 نشست ملی۔ این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے زاہد اکرم درانی نے 60944 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے نسیم علی شاہ 37489 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، این اے 53 اسلام آباد سے تحریک انصاف کے علی نواز اعوان نے 50943 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نے 32313، این اے 56 اٹک سے مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل خان 128499 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے ملک خرم علی خان 8696 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، این اے 60 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے شیخ راشد شفیق 44483 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سجاد خان 43836 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، این اے 63 ٹیکسلا سے تحریک انصاف کے منصور حیات خان 71782 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عقیل ملک 45490 ووٹ حاصل کئے، این اے 65 چکوال سے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین، این اے 69 گجرات سے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری مونس الٰہی 65759 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عمران ظفر 14956 ووٹ حاصل کرسکے








