اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی تارکین وطن بالخصوص محنت کشوں اور قیدیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے دو طرفہ تعاون اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی تارکین وطن بالخصوص محنت کشوں اور قیدیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں اور اس حوالے سے مختلف منصوبوں پر تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے اور نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔








