اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے جس سے نہ صرف انکوائری و انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی شخص ان تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ نیب غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹی اور مضاربہ جیسے سکینڈلز کے ذریعے عوام سے …
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے جس سے نہ صرف انکوائری و انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی شخص ان تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا۔ نیب غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹی اور مضاربہ جیسے سکینڈلز کے ذریعے عوام سے لوٹی گئی رقوم واپس وصول کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے پرعزم ہے، نیب عدالتی مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے








