وزیراعظم عمران خان کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر سونگ تاﺅسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام چین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں، دورہ چین دوطرفہ سٹرٹیجک تعاون اور شراکت داری کی اہمیت کا عکاس ہو گا۔ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی ترقی …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام چین سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، وفود کے تبادلوں سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقات کا منتظر ہوں، دورہ چین دوطرفہ سٹرٹیجک تعاون اور شراکت داری کی اہمیت کا عکاس ہو گا۔ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر سونگ تاﺅسے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ چین کے وزیر بین الاقوامی ترقی سونگ تاﺅ نے وزیراعظم عمران خان کو غربت کے خاتمہ، کرپشن سے جنگ اور زرعی ترقی کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ ہے اور پاکستان کے عوام چین سے دوستی کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں