اقوام متحدہ ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار دادیں جن میں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اقوام متحدہ کا نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کا ایجنڈا نامکمل رہے گا۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نمبرچار …
ڈاکٹرملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نمبر چار سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار دادیں جن میں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر اقوام متحدہ کا نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کا ایجنڈا نامکمل رہے گا۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نمبرچار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ جب تک کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کو ایفا نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی دائمی ناکامی والا مسئلہ رہے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے زیرقبضہ کشمیرمیں لاکھوں فوجی تعینات کررکھے ہیں جنہوں نے خوف، دہشت اورجبر کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے، کشمیریوں کے حق خودارادی کے جائز اورقانونی مطالبے کو کچلنے کیلئے بھارتی سکیورٹی افواج نے بدترین تشدد کا طریقہ کاراپنا رکھا ہے۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاکہ انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بھی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی تصدیق کی ہے۔








