اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک سے وی آئی پی اور پروٹوکول کلچر کا خاتمہ ، زیادہ گاڑیاں رکھنے والے اداروں اور افسران کے خلاف کارروائی اور کرپشن ختم کریں گے، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے پر کام کا آغازہو چکا ہے، اڑھائی کروڑ بچوں کو سکول بھجوانے کا عزم کیا ہے، جلد مشکل وقت سے نکل …
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک سے وی آئی پی اور پروٹوکول کلچر کا خاتمہ ، زیادہ گاڑیاں رکھنے والے اداروں اور افسران کے خلاف کارروائی اور کرپشن ختم کریں گے، 50 لاکھ گھروں کے منصوبے پر کام کا آغازہو چکا ہے، اڑھائی کروڑ بچوں کو سکول بھجوانے کا عزم کیا ہے، جلد مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے این ایچ اے کے زیراہتمام بڑی چھوٹی 76 گاڑیوں کی نیلامی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں کرپشن ناسور کی طرح پھیل چکی ہے ، گاڑیوں کی نیلامی سے حکومت نے پروٹوکول کے نظام کا خاتمہ کردیا ہے، افسران نے 15، 15، 20،20 گاڑیاں رکھی ہوئی تھیں، عوام کے پیسے پر عیاشیاں کرتے تھے، بیوی اور بچوں کو الگ الگ گاڑیاں دے رکھی تھیں، ملک میں فضول خرچی کا رواج تھا، عوام کے پیسے سے بڑی بڑی گاڑیاں خرید کر عیاشی کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔ اب ایسا نہیں ہوگا۔








