اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر کشمیر میں بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لئے 24 سے 31 اکتوبر تک یورپ کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور تقاریب …
یورپی پارلیمنٹ کشمیر کی صورتحال کے جائزہ کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوائے، بیرسٹر سلطان محمود

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر کشمیر میں بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لئے 24 سے 31 اکتوبر تک یورپ کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ 24 اکتوبر کو برمنگھم میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کشمیر کی صورتحال کے جائزہ کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھجوائے۔ منگل کو اسلام آباد میں سردار امتیاز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف رپورٹ اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادوں کے بعد ایک مستند دستاویز ہے، اس کو لے کر ہم دنیا بھر کے ہر فورم پر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار ہے اور دوسری طرف کشمیر میں ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر اقوام متحدہ نے اسے بے نقاب کر دیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی پہلی تقریر میں کشمیر کے مسئلہ کو بھرپور انداز میں اٹھایا جبکہ شاہ محمود قریشی نے بھی دوٹوک موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے بلکہ وہ پاکستان میں بھی دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے۔








