صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا ”ابلاغ عامہ، پانچویں نسل کی جنگ“ کے عنوان سے خصوصی لیکچر

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان اور کشمیریوں کا مو¿قف سچائی پر مبنی ہے جبکہ بھارت دنیا کو جھوٹ کا بیانیہ سنا رہا ہے، بھارت 70 سال سے دنیا کو جھوٹ اور فریب کی کہانی سنا رہا ہے لیکن اب سچ اور حقیقت کھل کر دنیا کے سامنے آ رہی ہے، …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں پاکستان اور کشمیریوں کا مو¿قف سچائی پر مبنی ہے جبکہ بھارت دنیا کو جھوٹ کا بیانیہ سنا رہا ہے، بھارت 70 سال سے دنیا کو جھوٹ اور فریب کی کہانی سنا رہا ہے لیکن اب سچ اور حقیقت کھل کر دنیا کے سامنے آ رہی ہے، ہمیں ابھی اپنے سچ کو سچ ثابت کرنے کےلئے بہت محنت کرنی ہے اور اس محنت کو میڈیا کی مدد کے بغیر نتیجہ خیز نہیں بنایا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آزاد کشمیر کے محکمہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام ”ابلاغ عامہ – پانچویں نسل کی جنگ“ کے عنوان سے اپنے خصوصی لیکچرمیں کیا۔ اس خصوصی نشست میں دارالحکومت میں مقیم قومی بین الاقوامی، مقامی اور علاقائی ذرائع ابلاغ سے وابستہ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار ایک ایسی وار ہے جس کےلئے ہمیں اپنے نوجوانوں کو تیار کرنا ہو گا، اس کے ساتھ ساتھ ہمارے میڈیا کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ قوم اور دنیا کو سچ دکھانے کے ساتھ ساتھ دشمن کی اس چال کو بھی سمجھے کہ وہ آپ کی کمزوریوں کو بڑی مہارت سے اُجاگر کرتا ہے تاکہ اُس کی اپنی کمزور یاں چھپی رہیں اس لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی حکومتی کمزوریوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ریاست اور حکومت کی مثبت اور اچھی باتوں کو بھی اُجاگر کریں تاکہ دنیا کے سامنے ہمارے ملک اور ریاست کو بہتر تشخص اُبھر کر سامنے لائے۔