چین کا 2020ءتک ملک میں روزگار کے 5 کروڑ نئے مواقع پیدا کرنے کا اعلان

بیجنگ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چین نے 2020ءتک ملک میں روزگار کے 5 کروڑ سے زائد نئے مواقع پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ 13ویں پانچ سالہ منصوبے میں ملک میں رجسٹرڈ شہری بے روزگاری کی شرح 5 فیصد تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے …

بیجنگ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) چین نے 2020ءتک ملک میں روزگار کے 5 کروڑ سے زائد نئے مواقع پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ 13ویں پانچ سالہ منصوبے میں ملک میں رجسٹرڈ شہری بے روزگاری کی شرح 5 فیصد تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 2016ءسے 2020ءتک شہروں میں 5 کروڑ سے زائد نئی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جون کے اختتام تک چین کے شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 4.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply