سکھر ۔ 16اکتوبر(اے پی پی) پاکستان ریلوے نے اندرون سندھ دو نئی مسافر ٹرینوں روہی ایکسپریس اور موہنجوداڑو ایکسپریس کا آغاز کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سکھر سٹیشن پر پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی 213 اپ اور 214 ڈاو¿ن موئنجوداڑو فاسٹ پسنجر ٹرین اور 215 اپ، 216 ڈاو¿ن روہڑی فاسٹ پسنجر ٹرین کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سکھر سٹیشن پر ٹرینوں کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
سکھر ۔ 16اکتوبر(اے پی پی) پاکستان ریلوے نے اندرون سندھ دو نئی مسافر ٹرینوں روہی ایکسپریس اور موہنجوداڑو ایکسپریس کا آغاز کردیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سکھر سٹیشن پر پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی 213 اپ اور 214 ڈاو¿ن موئنجوداڑو فاسٹ پسنجر ٹرین اور 215 اپ، 216 ڈاو¿ن روہڑی فاسٹ پسنجر ٹرین کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 100 دنوں میں سندھ سے مزید تین نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی، 30 دسمبرتک ملک بھر میں ٹرینوں کا جال بچھا دیا جائے گا اور فریٹ ٹرینوں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی ماہ ریلوے کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی، ریلوے کو ٹھیک کرکے دکھاو¿ں گا، پوری کوشش ہے کہ ریلوے میں دس ہزار نئی بھرتیاں کروں، 2031 بھرتیوں کی اجازت مل گئی ہے، ریلوے کے پاس ایک لاکھ 96 ہزار ایکڑ اراضی ہے لیکن کسی کچی آبادی کو ختم نہیں کیا جائے گا تاہم کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ سمیت ملک بھر میں ریلوے کے اہم قیمتی پلاٹس کو استعمال میں لانے کے لئے ان پر سے قبضے ختم کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔








