پشاور۔16 اکتوبر(اے پی پی)اینٹی نارکوٹیکس فورس خیبرپختونخواکی جانب سے ریگی للمہ فارئرنگ رینج پشاورمیں 11.5ٹن منشیات جلائی جبکہ103ٹن ممنوعہ کیمیائی موادکوتلف گیاگیا۔ تقریب میںمنشیات کورٹ خیبرپختونخواکی جج نصرت یاسمین انتخاب،کمانڈرانٹی نارکوٹیکس فورس خیبرپختونخوا بریگیڈیئرمتین احمدفراز،معروف کرکٹ کھلاڑی عمران نذیر،غیرسرکاری تنظیمیں،سول سوسائٹی،قومی ہیروز اورمختلف یونیورسٹیزوکالجزکے طلباءوطالبات بھی موجودتھے۔شرکاءسے خطاب کرت ہوئے مہمان خصوصی جج انسدادمنشیات کورٹ نصرت یاسمین انتخاب نے کہاکہ منشیات ہمارے معاشرے کوبری طرح متاثرکررہی ہے ،منشیات جیسے لعنت …
اینٹی نارکوٹیکس فورس خیبرپختونخوا نے11.5ٹن منشیات ‘103ٹن ممنوعہ کیمیائی مواد تلف کر دیا

مزید خبریں
پشاور۔16 اکتوبر(اے پی پی)اینٹی نارکوٹیکس فورس خیبرپختونخواکی جانب سے ریگی للمہ فارئرنگ رینج پشاورمیں 11.5ٹن منشیات جلائی جبکہ103ٹن ممنوعہ کیمیائی موادکوتلف گیاگیا۔ تقریب میںمنشیات کورٹ خیبرپختونخواکی جج نصرت یاسمین انتخاب،کمانڈرانٹی نارکوٹیکس فورس خیبرپختونخوا بریگیڈیئرمتین احمدفراز،معروف کرکٹ کھلاڑی عمران نذیر،غیرسرکاری تنظیمیں،سول سوسائٹی،قومی ہیروز اورمختلف یونیورسٹیزوکالجزکے طلباءوطالبات بھی موجودتھے۔شرکاءسے خطاب کرت ہوئے مہمان خصوصی جج انسدادمنشیات کورٹ نصرت یاسمین انتخاب نے کہاکہ منشیات ہمارے معاشرے کوبری طرح متاثرکررہی ہے ،منشیات جیسے لعنت کیساتھ آہنی ہاتھوںسے نمٹناوقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ انٹی نارکوٹیکس فورس انتہائی محدودوسائل کیساتھ منشیات کیخلاف احسن طریقے سے نبردآزما ہے،منشیات کیخلاف انٹی نارکوٹیکس فورس کی جدوجہد اور اقدامات قابل ستائش ہیں۔انہوںنے کہاکہ معاشرے کواس لعنت سے پاک کرنے پرقوم کابچہ بچہ انٹی نارکوٹیکس فورس کے حکام اور جوانوں کی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔








