مراکش پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے، پاکستانی سفیر

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ مراکش پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سفیر نے کہا …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا ہے کہ مراکش پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان مراکش کے ساتھ 1952ءسے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس وقت سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات میں مثبت اور خوشگوار پیشرفت جاری ہے۔ انہوں اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو بلندیوں کی نئی سطح تک پہنچانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ عقیدے کے رشتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ثقافتی تجربات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔