وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا عالمی یوم خوراک کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے پہلے سو روز کے دوران زرعی شعبہ کی ترقی اور پانی کی بچت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے، بھوک میں کمی لانے اور 2030ءتک پاکستان کو زیرو ہنگر ملک بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے پہلے سو روز کے دوران زرعی شعبہ کی ترقی اور پانی کی بچت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے، بھوک میں کمی لانے اور 2030ءتک پاکستان کو زیرو ہنگر ملک بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خوراک کی مناسبت سے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے تعاون منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال عالمی یوم خوراک شہریوں میں خوراک کی قلت کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن ایسے افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا جاتا ہے جو بھوک، غذائی قلت اور غربت کے خلاف کاوشیں کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ”ہمارے اقدامات ہی ہمارے مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں اور پاکستان کو 2030ءزیرو ہنگر ملک بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔