اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی مستحقین کو سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت فراہم کرنے کے حوالہ سے بی آئی ایس پی اور ہزا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایچ آئی ٹی) کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ ڈی جی سی آئی ساجد بلوچ اور سی ای او ایچ آئی ٹی اظہر اقبال سندھو نے سیکرٹری بی آئی ایس …
بی آئی ایس پی کی مستحقین کو سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت کی فراہمی کے لئے بی آئی ایس پی اور ایچ آئی ٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی مستحقین کو سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت فراہم کرنے کے حوالہ سے بی آئی ایس پی اور ہزا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایچ آئی ٹی) کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ ڈی جی سی آئی ساجد بلوچ اور سی ای او ایچ آئی ٹی اظہر اقبال سندھو نے سیکرٹری بی آئی ایس عمر حمید خان اور بی آئی ایس پی کے دیگر ڈائریکٹر جنرلز کی موجودگی میں مفاہتمی یادداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق ابتدائی طورپر 200 بی آئی ایس پی مستحقین کو مختلف ہنر کی تربیت دی جائے گی جن میں فیبریکیشن، ویلڈنگ، ڈرائیورز برائے ہیوی مشینری، الیکٹریشن، سٹیل فکسرز اور دیگر شعبہ شامل ہیں۔








