وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کا ’قومی زکریا کانفرنس ‘کے شرکاءسے خطاب

ملتان۔15 اکتوبر(اے پی پی )اولیاءاللہ کے آستانوں سے ہر خاص و عام کو فیض ملتا ہے۔اِن کی درگاہیں وہ سرچشمے ہیں جہاں سے عالم ، دانشور، پڑھے لکھے اور سادہ عوام سبھی یکساں فیض حاصل کرتے ہیں۔ یہاں جوبھی آتا ہے، مَن کی مرادیں پا کر جاتا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار سجادہ نشین درگاہ ِ حضرت بہاﺅالدین زکریاؒ اوروزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے برصغیر پاک وہند …

ملتان۔15 اکتوبر(اے پی پی )اولیاءاللہ کے آستانوں سے ہر خاص و عام کو فیض ملتا ہے۔اِن کی درگاہیں وہ سرچشمے ہیں جہاں سے عالم ، دانشور، پڑھے لکھے اور سادہ عوام سبھی یکساں فیض حاصل کرتے ہیں۔ یہاں جوبھی آتا ہے، مَن کی مرادیں پا کر جاتا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار سجادہ نشین درگاہ ِ حضرت بہاﺅالدین زکریاؒ اوروزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بہاﺅ الدین زکریا ملتانی ؒ کے779ویں عرس کی تقریبات کے دوسرے روز مزار کے احاطے میں منعقدہ ’قومی زکریا کانفرنس ‘کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نظامت ِ کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے ادا کئے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حضرت بہاﺅ الدین زکریا کے آستانے پر ہر دور کے بڑے بڑے نامور صوفیاءاور بزرگان ِ دین نے حاضری دی ہے اور یہ سلسلہ آج کے دن تک جاری وساری ہے