اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں ای سی سی نے گھریلو صارفین سے لے کر صنعت کے پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کیلئے اضافی گیس سپلائی کو یقینی بنانے کے میکنزم کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان شعبوں کو پاور …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں ای سی سی نے گھریلو صارفین سے لے کر صنعت کے پانچ زیرو ریٹڈ شعبوں کیلئے اضافی گیس سپلائی کو یقینی بنانے کے میکنزم کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان شعبوں کو پاور سیکٹر کے برابر گیس کی سپلائی میں ترجیح دی جائے گی اور موسم سرما کے تین ماہ کے دوران جب گھریلو صارفین کیلئے گیس کی طلب عروج پر ہوتی ہے، آر ایل این جی فراہم کی جائے گی جبکہ مارچ سے نومبر کے دوران ان صنعتوں کو گھریلو گیس اور آر ایل این جی 50، 50 کے تناسب سے فراہم کی جائے گی۔








