کراچی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یارآفرید ی نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان سے ملاقات کی اور بعدازاں انہوں نے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں طلباوطالبات سے خطاب بھی کیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں جامعات …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یارآفرید ی کی جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان سے ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یارآفرید ی نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان سے ملاقات کی اور بعدازاں انہوں نے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں طلباوطالبات سے خطاب بھی کیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں جامعات کی مددکرکے انہیں اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ مملکت خداد پاکستان کو اس کا صحیح مقام دلانے میں کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے ملک بھر کی جامعات بالخصوص ملک کی سب سے بڑی جامعہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا








