چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کا اے پی ایس پشاورکادورہ

پشاور۔16 اکتوبر(اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے منگل کے روز آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)پشاور کا دورہ کیا اور شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادرچڑھائی انہوں نے شہداءکے روح کے ایصال وثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی ۔پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر کے مطابق چیف جسٹس نے شہیدوں کے خاندانوں سے ملاقات کی اور سکول کے احاطہ میں قرآن خوانی بھی کی۔شہداءکے لواحقین کے ساتھ …

پشاور۔16 اکتوبر(اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے منگل کے روز آرمی پبلک سکول (اے پی ایس)پشاور کا دورہ کیا اور شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادرچڑھائی انہوں نے شہداءکے روح کے ایصال وثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی ۔پشاور ہائی کورٹ کے پروٹوکول آفیسر کے مطابق چیف جسٹس نے شہیدوں کے خاندانوں سے ملاقات کی اور سکول کے احاطہ میں قرآن خوانی بھی کی۔شہداءکے لواحقین کے ساتھ ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے کہاکہ پوری قوم شہداءاے پی ایس کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے