ہماری سیکیورٹی فورسز نے امن کے قیام کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ۔16اکتوبر( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گذشتہ سالوں کے دوران ہماری سیکیورٹی فورسز نے امن کے قیام کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیںجس کے نتیجے میں آج کوئٹہ ایک بار پھر پرامن شہر کے طور پر ابھر رہا ہے جس کا سہرا سیکیورٹی فورسز اور کوئٹہ کے عوام کے سربھی ہے جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور جانوں …

کوئٹہ۔16اکتوبر( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گذشتہ سالوں کے دوران ہماری سیکیورٹی فورسز نے امن کے قیام کے لئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیںجس کے نتیجے میں آج کوئٹہ ایک بار پھر پرامن شہر کے طور پر ابھر رہا ہے جس کا سہرا سیکیورٹی فورسز اور کوئٹہ کے عوام کے سربھی ہے جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور جانوں کے نذرانے پیش کرکے دہشت گردی کو شکست دی، ہم نے مل کر اس امن کو دیرپا اور پائیدار بنانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگل اسکواڈ کے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی پاسنگٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔