اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح جلد بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے گا، جرگہ کو قانونی حیثیت دینے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں تنظیم نوجوانان قبائل (ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن) گول …
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن کی گول میز کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح جلد بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے گا، جرگہ کو قانونی حیثیت دینے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں تنظیم نوجوانان قبائل (ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن) گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، سابق سینیٹر فرحت اﷲ بابر، فاٹا کے رہنما اجمل وزیر، سینیٹر سجاد طوری، ڈاکٹر اشرف، معروف صحافی سلیم صافی اور فاٹا کے نوجوان موجود تھے۔








