حکومت بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز عامر محمود کیانی

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کےلئے پر عزم ہے، محفوظ اور صحت مند مستقبل بچوں کا حق ہے اور تندرست اور محفوظ پاکستان کے لئے اقدامات ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، ملک بھر میں خسرہ جیسے متعدی مرض کی روک تھام کے لئے قومی …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کےلئے پر عزم ہے، محفوظ اور صحت مند مستقبل بچوں کا حق ہے اور تندرست اور محفوظ پاکستان کے لئے اقدامات ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، ملک بھر میں خسرہ جیسے متعدی مرض کی روک تھام کے لئے قومی مہم 15 اکتوبر سے شروع ہوئی ہے جو 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاﺅ کی قومی مہم کے دوران 9 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو اس بیماری سے بچاﺅ کےلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک انتہائی موذی مرض ہے کیونکہ یہ کمیونٹی میں ایک بچے سے دوسرے میں بہت آسانی سے منتقل ہوتا ہے۔ اس لئے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانا انتہائی ناگزیر ہے۔