اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے12 ارب ڈالر قرضے پر مذاکرات جاری ہیں‘ ہری پور میں صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے‘ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 12 ارب ڈالر کے …
آئی ایم ایف سے12 ارب ڈالر قرضے پر حتمی فیصلہ مذاکرات کے بعد ہوگا ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے12 ارب ڈالر قرضے پر مذاکرات جاری ہیں‘ ہری پور میں صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے‘ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 12 ارب ڈالر کے قرضے پر حتمی فیصلہ مذاکرات کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں گرفتار شدہ کسی بھی سیاسی رہنما کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے مثال قائم کی ہے۔ ماضی میں اپوزیشن کو حقوق حاصل نہیں تھے اور اس طرح کی کوئی مثال موجود نہیں تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہری پور میں صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد اس پر مزید کارروائی کی جائے گی۔








