حضرت بہاﺅالدین زکریاملتانی ؒکاتین روزہ سالانہ عرس اختتام پذیر،صوفیاءکرام کاروحانی فیض صدیوں سے جاری ہے، شاہ محمودقریشی کا اختتامی تقریب سے خطاب

ملتان۔17 اکتوبر(اے پی پی )برصغیرکے عظیم روحانی پیشواحضرت بہاﺅالدین زکریاملتانی ؒکاتین روزہ 779واں سالانہ عرس بدھ کے روز پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کی ترقی،خوشحالی واستحکام کی دعاﺅں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے زکریاکانفرنس کے اختتامی سیشن کی صدارت کی ۔اجمیر شریف کے سجادہ نشین بلال چشتی ،علامہ مظہر سعید کاظمی ،سید رمضان شاہ فیضوی ،ڈاکٹرصدیق خان قادری سمیت نامور علمائے کرام نے آخری سیشن سے خطاب …

ملتان۔17 اکتوبر(اے پی پی )برصغیرکے عظیم روحانی پیشواحضرت بہاﺅالدین زکریاملتانی ؒکاتین روزہ 779واں سالانہ عرس بدھ کے روز پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کی ترقی،خوشحالی واستحکام کی دعاﺅں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے زکریاکانفرنس کے اختتامی سیشن کی صدارت کی ۔اجمیر شریف کے سجادہ نشین بلال چشتی ،علامہ مظہر سعید کاظمی ،سید رمضان شاہ فیضوی ،ڈاکٹرصدیق خان قادری سمیت نامور علمائے کرام نے آخری سیشن سے خطاب کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ میں ایک طویل عرصے سے اس عرس میں شرکت کررہاہوں لیکن گزشتہ برسوں کے مقابلوں میں اس مرتبہ زائرین کی تعدادبہت زیادہ ہے۔انہوںنے پاکستان کی سلامتی کےلئے دعاکی اورکہاکہ اللہ پاک پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں پرامن قائم رکھے اورپاکستان کی حفاظت فرمائے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں کامیاب ہوں۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے بھی دعاکی ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے علامہ مظہرسعیدکاظمی نے کہاکہ بزرگان دین اورصوفیاءنے ہمیں امن بھائی، چارے اورمحبت کادرس دیا۔عوام نے صوفیاءکے مزارات سے روحانی فیض حاصل کیا،یہ فیض صدیوں سے جاری ہے اورہمیشہ جاری رہے گا۔انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کامقدمہ انتہائی موثراندازمیں پیش کیا ۔