آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی اٹلی کے وزیر دفاع ،آرمی چیف اور سیکرٹری جنرل آف ڈیفنس سے ملاقاتیں

روم ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے دورہ اٹلی کے دوران اٹلی کے وزیر دفاع ، آرمی چیف اور سیکرٹری جنرل آف ڈیفنس سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے اور مشترکہ اقدامات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اطالوی قیادت نے علاقائی امن و سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا ،اطالوی قیادت …

روم ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاویدباجوہ نے دورہ اٹلی کے دوران اٹلی کے وزیر دفاع ، آرمی چیف اور سیکرٹری جنرل آف ڈیفنس سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے اور مشترکہ اقدامات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اطالوی قیادت نے علاقائی امن و سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا ،اطالوی قیادت نے کہا کہ پاکستان ایک خوشحال مستقبل کی شاہراہ پر گامزن ہے ،اٹلی موجودہ تعلقات سے استفادہ حاصل کریگا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ اٹلی کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی قوم کی قربانیوں کے جذبے کی مرہون منت ہے۔