اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایرانی سرحدی گارڈز کے اغواءجیسے واقعات پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمنوں کا کام ہے جو دونوں ملکوں کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایران کے اپنے ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایرانی سرحدی گارڈز کے اغواءجیسے واقعات پاکستان اور ایران کے مشترکہ دشمنوں کا کام ہے جو دونوں ملکوں کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایران کے اپنے ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے پاک۔ایران سرحد کے قریب ایرانی سرحدی گارڈز کے اغواءکے بعد صورتحال پر بحث کیلئے بدھ کو اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو لاپتہ ایرانی گارڈز کی تلاش کی غرض سے ایرانی ملٹری اور انٹیلی جنٹس کے تعاون سے قانون نافذ کرنے والے پاکستانی ایجنسیوں کی فعال سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران یہ بات واضح کر دی گئی کہ دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرلز (ملٹری آپریشنز) سرچ اینڈ ریسکیو کوششوں میں تعاون کیلئے ہاٹ لائن کے ذریعے قریبی رابطے میں ہیں جبکہ فضائی نگرانی کی جا رہی ہے اور سرحدی علاقے میں فوج بھی تعینات کی گئی ہے۔








