اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار ی لاگت کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ہر ممکن تعاون اور زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے ذریعے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے حوالے سے ملک کی رینکنگ کو بہتر کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں …
وزیراعظم عمران خان کا کونسل آف بزنس لیڈرز کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار ی لاگت کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ہر ممکن تعاون اور زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے ذریعے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے حوالے سے ملک کی رینکنگ کو بہتر کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں کونسل آف بزنس لیڈرز کے اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقامی صنعت کو مضبوط بنانے اور پیداوار کی لاگت کو کم کرنے کے لئے گیس کی قیمتیں 5 درآمدی صنعتوں کے لئے کم کی گئی ہیں تاکہ ہماری مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار کی لاگت کو مزید کم کرنے کے لئے کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹیز اور دیگر سمیت مختلف ڈیوٹیوں میں کمی پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل کے حل اور موجودہ ٹیرف سٹرکچر میں تفاوت کو ختم کرنے کے لئے نیشنل ٹیرف پالیسی تیار کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔ ملک میں کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے پاکستان کی رینکنگ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت طریقہ کار کو سادہ اور سہل بنا کر اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر کے پاکستان کو اس حوالے سے پہلے 100 ممالک کی فہرست میں شامل کرانے کا ہدف رکھتی ہے۔








