ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کی دوسری کمیٹی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے غربت کے خاتمے کے لئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے نئے عزم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی صورتحال 2030ءکے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دوسری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے غربت کے خاتمے کے لئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے نئے عزم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی صورتحال 2030ءکے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دوسری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ کمیٹی اقتصادی اور مالیاتی امور کو دیکھتی ہے۔ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی شراکتداری میں دراڑیں آرہی ہیں، بین الاقوامی مالیاتی وسائل تک رسائی محدود ہو رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سیاسی عزم میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے عالمی ایجنڈے سے اب بھی بہت دور ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف اور سماجی و اقتصادی ترقی کے دیگر اہداف کے حصول کےلئے زیادہ جوش وجذبے اور سیاسی عزم کامظاہرہ کرنا ہوگا۔