اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹےشنز کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، توانا ئی کے بحران کے خاتمے کےلئے ترجیحی بنےادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، معاشی ترقی کے ساتھ پاکستان میں توانائی کے ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کا سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹےشنز کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، توانا ئی کے بحران کے خاتمے کےلئے ترجیحی بنےادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، معاشی ترقی کے ساتھ پاکستان میں توانائی کے ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں حکومت ملک میں ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مقامی و دیگر ذرائع سے بجلی کا حصول ممکن بنانے کیلئے پالیسی سازی پر کام کر رہی ہے تاکہ ملک کے دور دراز علاقوں میں عوام کو بجلی کی سہولت فراہم کی جا سکی۔ اجلاس میں وزارت توانائی نے صوبہ پنجاب میں پاور سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 220 کلو واٹ فقیریان سے لڈے والا تک گرڈ سٹیشن کی تعمیر کےلئے 5 ارب 50 کروڑ 4 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جسے حتمی منظوری کےلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔








