وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری کا مسلم ہینڈز کے عشائیے میں خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے، تمام سیاسی جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے منتخب عوامی حکومت کو کام کرنے کا موقع دیں، پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے، تمام سیاسی جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے منتخب عوامی حکومت کو کام کرنے کا موقع دیں، پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی، وزیراعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے تو عقیدت سے ریاست مدینہ کی سرزمین پر بغیر جوتوں کے قدم رکھا۔ وہ گذشتہ روز مسلم ہینڈز کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکاءسے خطاب کر رہے تھے۔ عشیائیے میں مسلم ہینڈز کے عہدیداران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔