اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کے ساتھ ساتھ فوری نوعیت کے دیگر اقدامات پر بھی کام کی رفتار تیز کردی۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت ملک بھر میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی گئی ہے جبکہ موسم سرما …
حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کے ساتھ ساتھ فوری نوعیت کے دیگر اقدامات پر بھی کام کی رفتار تیز کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے وسیع پیمانے پر شجرکاری کے ساتھ ساتھ فوری نوعیت کے دیگر اقدامات پر بھی کام کی رفتار تیز کردی۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت ملک بھر میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کی گئی ہے جبکہ موسم سرما میں فوگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے انسداد کے لئے بھی صوبوں کی شمولیت سے پیشگی اقدامات کا انتظام کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کے م¶ثر اطلاق کے لیئے صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں موسمیاتی تبدیلی سپیشل سیل قائم کر دیئے گئے ہیں اور وفاقی حکومت کی ہدایت پر موسمیات سے متعلق منصوبے مرتب کیے جارہے جن کی پراگریس رپورٹ باقاعدگی سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ارسال کی جا رہی ہے۔ حالیہ سالوں میں سموگ سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کی کوششوں کے سلسلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں سموگ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ پنجاب حکومت نے سموگ کی شرح کو ناپنے کے لیے گیارہ مانیٹرنگ یونٹ قائم کئے ہیں، فصلوں کو جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ بھٹہ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ 20 اکتوبر سے 31 دسمبر تک سموگ کے خطرے کے پیش نظر اپنے بھٹوں کو بند رکھیں گے۔








