صدر آزادکشمیر کافارن سروس اکیڈیمی اسلام آباد میں زیر تربیت افسران سے خطاب

اسلام آباد۔ 18 اکتوبر(اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ معاشی، سیاسی اور دفاعی اعتبار سے مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی بھارتی غلامی سے آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ قوموں کی زندگی میں اتار چڑہاﺅ آتا رہتا ہے، آج اگر بھارت علاقے کی بڑی طاقت ہے تو ضروری نہیں وہ کل بھی اس پوزیشن پر بر قرار رہے گا۔ جموں وکشمیر کے …

اسلام آباد۔ 18 اکتوبر(اے پی پی)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ معاشی، سیاسی اور دفاعی اعتبار سے مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی بھارتی غلامی سے آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ قوموں کی زندگی میں اتار چڑہاﺅ آتا رہتا ہے، آج اگر بھارت علاقے کی بڑی طاقت ہے تو ضروری نہیں وہ کل بھی اس پوزیشن پر بر قرار رہے گا۔ جموں وکشمیر کے عوام نے ایک دن بھی اپنے آپ کو بھارت کا شہری تصور نہیں کیا جبکہ وہ پاکستان سے محبت اور اس ملک کے ساتھ اپنی وابستگی کو اپنے لئے سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔ صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر آزادکشمیر نے جمعرات کے روز فارن سروس اکیڈیمی اسلام آباد میں زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کاکشمیر کے بارے میں بیانیہ شروع دن سے جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارت نے ہمیشہ دعویٰ کیا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے معاہدہ الحاق کے بعد جموں وکشمیر بھارت کا حصہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہری سنگھ نے بھارت سے کوئی معاہدہ الحاق کیا اور نہ بھارت آج تک اس کا کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش کر سکا ہے۔