اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان نے ایک بار پھر نئی دہلی پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی آزادانہ تحقیقات کرے، کشمیر کے حوالہ سے پاکستان کے مو¿قف میں کوئی تبدیلی نہیںآئی ہے، افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال مستحکم ہونے تک امریکی و اتحادی افواج کا قیام ضروری ہے، امریکی و اتحادی فوج اقوام متحدہ …
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان نے ایک بار پھر نئی دہلی پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی آزادانہ تحقیقات کرے، کشمیر کے حوالہ سے پاکستان کے مو¿قف میں کوئی تبدیلی نہیںآئی ہے، افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال مستحکم ہونے تک امریکی و اتحادی افواج کا قیام ضروری ہے، امریکی و اتحادی فوج اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت افغانستان میںموجود ہے، افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے وحشیانہ مظالم سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ ترجمان نے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ بانڈی پورہ میں بھارتی فورسز کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی آزادانہ تحقیقات کرے۔ ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مو¿قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، کشمیر میں استصواب رائے کے حوالہ سے بھارت اپنے وعدوں پر عملدرآمد کو تیار نہیں تو پاکستان اس کا ذمہ دار نہیں، موجودہ حکومت نے بھی بھارت کو تمام تصفیہ طلب معاملات پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن پہلے بھارت نے حامی بھر لی اور پھر بات چیت سے بھاگ گیا۔








