صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کےلئے ہمہ وقت تیارہیں، پاک فضائیہ نے بہادری کی شاندار مثالوں سے تاریخ رقم کی ہے اور یہ جنگ ہو یا امن کسی بھی مشکل کے سامنے سینہ سپر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کےلئے ہمہ وقت تیارہیں، پاک فضائیہ نے بہادری کی شاندار مثالوں سے تاریخ رقم کی ہے اور یہ جنگ ہو یا امن کسی بھی مشکل کے سامنے سینہ سپر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں جمعرات کو پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں 140 جنرل ڈیوٹی پائلٹ، 86 انجینئرنگ،96 ایئر ڈیفنس،21 ایڈمنسٹریشن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز اور 5 لاجسٹکس کورسز کی گریجویشن ہوئی۔ پی اے ایف کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے پاس آو¿ٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کے قابلِ فخر محافظ ہونے کی حیثیت سے پیشہ وارانہ صلاحیتیوں کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے غیر متزلزل جذبہ کے ساتھ پاکستان ایئر فورس کو بانی پاکستان کے تصور کے مطابق ایک بہترین فضائیہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے اور مستقل مزاجی اور انتھک محنت سے ہی وہ پاکستانی قوم کے اعتماد پر پورا اتر سکیں گے۔ صدر نے کہا کہ ہم باہمی عزت و احترام کی بنیاد پر اقوام عالم کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، ہم وہ قوم ہیں جس نے امن کی خاطر جان و مال کی عظیم قربانیاں دیں، ہم دنیا میں امن کے قیام کےلئے پرخلوص ہیں اور کبھی کسی ملک کو ہمارے اس جذبہ کی غلط ترجمانی کی اجازت نہیں دیں گے۔