چئیرمین نیب نے سی ڈی اے رہائشی منصوبے ”پارک انکلیو“ کے خلاف شکایت کا نوٹس لے لیا، جانچ پڑتال کا حکم

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے سی ڈی اے کی طرف سے 2011ءمیں شروع کئے گئے ”پارک انکلیو“ رہائشی منصوبہ کو بروقت پایہ تکمیل نہ پہنچانے اور عوام خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں کی اربوں روپے کی رقوم وصول کرنے کے باوجود پلاٹ الاٹ نہ کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دےدیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے سی ڈی اے کی طرف سے 2011ءمیں شروع کئے گئے ”پارک انکلیو“ رہائشی منصوبہ کو بروقت پایہ تکمیل نہ پہنچانے اور عوام خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں کی اربوں روپے کی رقوم وصول کرنے کے باوجود پلاٹ الاٹ نہ کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دےدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کا منصوبہ ”پارک انکلیو“ 2011ءمیں شروع ہوا جس کی اس وقت زمین پوری نہیں تھی۔ سی ڈی اے نے مبینہ طور پر حقائق کے برعکس نہ صرف منصوبہ کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کئے بلکہ عوام سے تقریباً15 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کے 8 سال بعد بھی ابھی تک منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا جو کہ سرکاری ادارے کی طرف سے عوام کے ساتھ سنگین مذاق اور سی ڈی اے افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔